مظفر گڑھ میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 15 دکانیں سیل 

مظفر گڑھ میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 15 دکانیں سیل 

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 15 دوکانیں سیل کردیں، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زرائع کے مطابق مظفرگڑھ  کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں ضلعی ایکسائز آفیسر مخدوم غلام قاسم کی زیرنگرانی عامر سہیل تحصیل ایکسائز انسپکٹر نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 15 دوکانیں سیل کر دیں اور موٹر ٹیکس کی ریکوری نہ(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

 ہونے پر 2 عدد ٹریکٹر بھی محکمانہ  تحویل میں لے لیے، کارروائی میں عامر سہیل کیساتھ ھیڈ کانسٹیبل عمران خان چانڈیہ اور کانسٹیبل کاشف عباس بھی شامل تھے، عامر سہیل کا کہنا تھا کہ دوکانوں کا لاکھوں روپے ٹیکس بنتا ہے ریکوری ہونے پر یہ پیسے قومی خزانے میں جمع ہو ں گے۔ضلعی ایکسائز آفیسر مخدوم غلام قاسم کی زیرنگرانی ریکوری کی خاطر یہ کاروائیاں جاری رھیں گی انھوں نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کیخلاف بھی کارروائی  ہوگی۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -