رعایتی پیکج کا آج آخری دن‘ ٹیکس گزار سہولت سے فائدہ اٹھائیں‘ خالد قصوری

رعایتی پیکج کا آج آخری دن‘ ٹیکس گزار سہولت سے فائدہ اٹھائیں‘ خالد قصوری

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ٹیکس گزاروں کو ملنے والے رعایتی پیکج کا آج 30 ستمبر کو آخری دن ہے۔ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے  12 کروڑ روپے سے زائد ادائیگیوں کیلئے ای پیمنٹ کے ذریعے رعایتی سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر(بقیہ نمبر51صفحہ 6پر)

 ایڈمن خالد حسین قصوری نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن عبداللہ خان جلبانی نے ٹیکس ریکوری میں ذاتی دلچسپی لی ہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن نے جولائی، اگست اور ستمبر میں پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے رعایتی پیکج کی بھرپور مہم چلائی ہے۔ صارفین نے حکومت کی جانب سے ملنے والے پیکج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دل کھول کر ٹیکس جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق آج شام تک 35 کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کی قوی امید ہے۔خالد حسین قصوری نے کہا کہ جہاں بڑے ٹیکس گزاروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے پیکج کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس میں لاکھوں روپے کی بچت کی ہے وہاں پر محکمہ ایکسائز کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن کے تمام سٹاف بلخصوص انچارج زون تھری مجید قریشی،  انسپکٹرز اور کانسٹیبلز نے شبانہ روز محنت کے ساتھ ٹیکس گزاروں کو رعایتی پیکج کے چالان ان کی دہلیز پر پہنچائے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیکس گزاروں کے ذاتی نمبروں پر کال کرکے ان کو اس رعایتی پیکیج کی اہمیت سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ٹیکس اہداف مکمل ہونے کی قوی امید پیدا ہوگئی ہے۔ خالد حسین قصوری نے مزید بتایا کہ ٹیکس ریکوری مہم میں محکمہ ایکسائز کی خواتین انسپکٹرز کی کارکردگی زندگی قابل ستائش اور حوصلہ افزا رہی ہے۔ خواتین انسپکٹرز کے سرکل میں ٹیکس ریکوری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انچارج زون ٹو  ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد حسین قصوری نے تمام بڑے ٹیکس گزار، تاجر برادری ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ گورنمنٹ کی مہیا کردہ رعایت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور 30 ستمبر کو باقی رہ جانے والے ٹیکس گزار باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ذمہ واجب الاداء  ٹیکس کی ادائیگیاں کر کے حکاومتی رعایت سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔

خالد قصوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -