حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے‘ جاوید اقبال وڑائچ 

  حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے‘ جاوید اقبال ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی ادارے نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں، دورحاضر کی طرز پر تعلیم فراہم کرکے طلباء  و طالبات کاذہنی معیار بلندکیاجائے، ایسپائر کالج کاقیام خوش آئند ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یورنیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب، چوہدری فاروق(بقیہ نمبر54صفحہ 6پر)

 وڑائچ، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹرآغاتوحید، ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی، ڈائریکٹر کالج ملک عبداللہ، پرنسپل ارشادقمر، شمیل مرزا ودیگر کے ہمراہ ایسپائر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے بھرپور دلچسپی لے رہی ہے، ڈاکٹراطہر محبوب نے کہاکہ طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت کے لیے تمام تعلیمی ادارے اپنا کرداراداکریں، ملک عبداللہ اور ارشاد قمر نے سپاسنامہ پیش کیااور تمام شرکاء اور مہمانوں کاآمدپرشکریہ اداکیا،طلباء وطالبات نے ٹیبلواور ملی نغمے پیش کیے آخرمیں مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

عملی اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -