آمدن سے زائد اثاثے‘ شیر علی گورچانی کی نیب  کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 20 اکتوبر تک  ملتوی‘ یہ صرف انتقامی کارروائی ہورہی ہے  وکیل سابق ڈپٹی سپیکر کا عدالت میں موقف

آمدن سے زائد اثاثے‘ شیر علی گورچانی کی نیب  کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 20 ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویڑن بینچ(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

 نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب کی کارروائی روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت میں دو طرفہ دلائل سننے کے بعد 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت کو نیب کے وکیل نے آگاہ کیا کہ سابق ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کے موجودہ اثاثے ان کی آمد سے کہیں زیادہ ہیں اور وہ اس کا جواز پیش کرنے میں ناکام ہیں جبکہ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا تعلق اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن سے ہے ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

موقف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -