چہلم حضرت امام حسینؓ: مجالس‘ جلوس  روٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا حکم

 چہلم حضرت امام حسینؓ: مجالس‘ جلوس  روٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا حکم

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ایس ایس پی آپریشنز آصف امین اعوان نے سی پی او آفس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

 کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی کے لیے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ربنواز تلہ، ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ایس پی کینٹ ڈویژن معاز ظفر، ایس پی سٹی ڈویژن جاوید خان، اے ایس پی صدر عزیر احمد، ڈی ایس پی سرکل کینٹ راو طارق پرویز، ڈی ایس پی سرکل گلگشت جاوید طاہر مجید، انچارج سیکیورٹی شبانہ، ٹریفک ایڈمن انسپکٹر امجد خان، متعلقہ ایس ایچ اوز،  ایس ایچ اوز اور دیگر افسران شریک ہوئے،آصف امین اعوان نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ہدایات دیں،انہوں نے کہا کہ لائسنداران اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس روٹ وزٹ کریں اور تمام انتظامات مکمل کر کے سرٹیفکیٹ دیں،جہاں مجالس ہونی ہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشنز کروائیں جن کی نگرانی متعلقہ ڈی ایس پیز خود کریں گے،انجمن تاجران کے ممبران کے ساتھ میٹنگز کریں اور جلوسوں کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائیں،مجلس اور جلوس شروع ہونے سے پہلے سپیشل برانچ کے ذریعے ٹیکنیکل سویپنگ کروائیں اور شامل ہونے والے افراد کی وولنٹیئرز کے ذریعے تلاشی لی جائے،تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے اور ہدایت کی ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں،کسی بھی قسم کی کوتائی قابل قبول نہ ہوگی۔

چہلم امام حسینؓ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -