نہم جماعت: مطالعہ پاکستان کی کتاب  نایاب‘ طالب علموں کی مشکلات میں اضافہ

 نہم جماعت: مطالعہ پاکستان کی کتاب  نایاب‘ طالب علموں کی مشکلات میں اضافہ

  

 ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث مطالعہ پاکستان (بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)

کی کتاب نہ چھپ سکی۔ بورڈ نے مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب کا مسودہ ہی پبلشرز کے حوالے نہیں کیا،ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگست کے مہینے میں مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب متحدہ علماء بورڈ منظوری کے لئے بھجوائی تھی،متحدہ علماء بورڈ نے تاحال مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی چھپائی کے لئے این او سی جاری نہیں کیا، مطالعہ پاکستان کی کتاب شائع نہ ہونے پر سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں طلباوطالبات مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ کورونا کی وجہ سے سکول چھ ماہ کے ماہ کے بعد کھلے ہیں پڑھائی عروج پر ہے مگر طلبا کو شدید پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے حکومت سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -