ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اداروں میں مختلف پروگراموں کے داخلے شروع
ملتان(سٹی رپورٹر) ) میٹرک کا رزلٹ آتے ہی ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل ٹرنینگ اتھارٹی پنجاب ٹیوٹا نے صوبہ بھر کے 40اداروں کی 3 جی ٹیکنالوجیزمیں 3سالہ (بقیہ نمبر55صفحہ 6پر)
ڈی ای ایروگرامزمیں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے چیئر مین علی سلمان صدیقی اورسی اوٹیوٹااختر عباس بھروانہ کے ویڑن کے مطابق اس پر وگرام کے تحت میٹرک پاس طلباء و طالبات کو ان ٹیکنالوجی کالجز میں موجود جدید مشینری سے آراستہ لیبارٹریزمیں اعلی تربیت یافتہ استائذہ کی زیر نگرانی فنی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ طلباء وطالبات تعلیم مکمل کرنے کے بعدنہ صرف باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گئے بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی کر سکیں گئے۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کی پرنسپل انجم کلثوم نے زونل منیجر ٹیوٹا قاضی محمد اسد خان کی ہدایت پرموجودہ دور کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلوں کے سلسلے میں آگاہی مہم کے آغاز میں نکالی گئی ریلی کے موقع پر کیا۔ادارے میں آنے والی طالبات اور والدین کی رہنمائی کیلئے انفارمیشن ڈیسک لگایا گیا۔یہ ادارہ طالبات کے لیے دو ٹیکنالوجیز DAE الیکٹرانکس اورڈپلومہ ان ڈریس ڈئزائنگ آفر کر رہا ہے داخلوں کی آخری تاریخ 17اکتوبر2020ہوگی۔
داخلے شروع