جمشید دستی کیخلاف مقدمہ‘ غلط بیانی پر ایس ایچ  او‘ تفتیشی افسر تھانہ سٹی مظفر گڑھ عدالت طلب

جمشید دستی کیخلاف مقدمہ‘ غلط بیانی پر ایس ایچ  او‘ تفتیشی افسر تھانہ سٹی ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید خان دستی کے کیس کے حوالے سے(بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)

 عدالت عالیہ کے روبرو غلط بیانی کرنے پر ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر تھانہ سٹی مظفرگڑھ کو 6 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔پٹشنر نے کونسل میاں خالد نعیم اور باصر خان سکھانی کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ جمشید خان دستی نے ایف آئی آر نمبر 20/ 20 کے اخراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو پولیس نے جھوٹ بولا کہ کیس عدالت میں چکا ہے اس لئے وہ ایف آئی آر خارج نہیں کرسکتے چنانچہ انہوں نے سینئر سول جج مظفرگڑھ مدثر حسین کی عدالت میں بریت کی درخواست دی تو بتایا گیا کہ ابھی تک پولیس نے کوئی چالان نہیں بھجوایا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے جمشید خان دستی اور ان کے گن مینوں سمیت چھ افراد کو ایسی ایف آئی آر کا ملزم بنایا جس کے ملزمان نامعلوم تھے۔

عدالت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -