شاہ جمال‘گھنٹوں بجلی بند‘ شہریوں کا احتجاج

      شاہ جمال‘گھنٹوں بجلی بند‘ شہریوں کا احتجاج

  

 شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) میپکو سب ڈویژن شاہ جمال کے تمام شہری اور دیہی فیڈرز میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

 شیڈنگ کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے گرمی کے ساتھ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہے شہریوں محمد سلیم,عاشق علی,محمد ارشد,محمد عامر,ربنواز,رحیم بخش,حفیظ الرحمان و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی او اور عملہ کی ملی بھگت سے با اثر صارفین کے ذریعہ بھاری رشوت کے عوض بجلی چوری کرائی جاتی ہے پھر لائن لائسسز کو پورا کرنے کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر کے انہیں عذاب میں مبتلا رکھا جاتا ہے انہوں نے  اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -