گرفتاریاں: حکومت نیب کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کررہی ہے‘ فقیر احمد آرائیں 

گرفتاریاں: حکومت نیب کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کررہی ہے‘ فقیر احمد ...

  

 بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری یوسف کسیلیہ نے اپوزیشن لیڈر  اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  اسے موجودہ حکومت کی اپنے سیاسی(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

 مخالفین کے خلاف بدترین انتقامی کاروائی قرار دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین خصوصا مسلم لیگ(ن) کے خلاف یکطرفہ انتقامی کاروائیوں کے ذریعے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کررہی ہے حکومت میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہے حکومت نواز شریف کے بیانیئے سے خائف ہو کر  نیب کو ن لیگ کے خلاف استعمال کررہی ہے اس سے نیب نیازی گھٹ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے  لیکن قوم اب ان کی انتقامی اور یکطرفہ احتساب کے ڈرامے کو سمجھ چکی ہے میاں شہباز شریف کو نواز شریف کے بیانیئے کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی ہے اور یہ اپوزیشن کی کامیاب  اے پی سی کے لائحہ عمل پر عمل کرنے کے آفٹر شاکس کا پہلا نتیجہ ہے دریں اثناء  مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ ضلع وہاڑی کے صدر نذیر مسیح رندھاوا نے مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اصل مسائل سے توجہ ہٹھانے کے لئے اپوزیشن اور سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے اور ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

نیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -