بلدیاتی الیکشن میں سیاسی مخالفین کو حیران کن نتائج دینگے‘ مرتضیٰ محمود
صادق آباد(تحصیل رپورٹر)آئندہ بلدیاتی الیکشن میں عوام مہنگائی بے روز گاری،ظلم و زیادتی نا انصافی کے خلاف ووٹ دیں گے،اے پی سی کے انعقاد سے حکمران ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کو حیران کن نتائج(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
دیں گے،ٹلو روڈ کو نو تعمیر شدہ حصہ کا افتتاح رواں ہفتہ ہوگا۔ سڑک کا مزید ساڑھے چھ کلو میٹر حصہ بھی منظوری بھی چند روز میں ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار ایم این اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے جمالدین والی میں مختلف وفود سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے وفود میں فاروق عزیز گجر،میاں عثمان شیخ،اعظم خان مشوری،حافظ عبدالغفار،حافظ فیض الرحمان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں عوامی اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے جتنا ممکن ہوا اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ذراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے جس سے ملک کا کسان مالی معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت قانون سازی کے لئے پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے چلنا چاہتی ہے مگر اس سلسلہ میں پارٹی قائدین ہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 180میں ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل اور زیر التوا کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی تیار کی جارہی ہے حکومت کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد تک کا اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔جس سے غریب علاج و معالجہ کی سہولیات سے محروم ہو جائینگے اور ملک میں اموات کی شرح بڑھ جائے گی چیئرمین بلاول بھٹو پاکستان کی بقاء سلامتی جمہوریت کی مضبوطی اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی سنجیدہ کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
مرتضیٰ محمود