پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی‘ مخدوم ارتضیٰ ہاشمی
خان پور(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخاب میں ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اس کا آغاز(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)
سابق ایم پی اے وپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم ارتضیٰ ہاشمی نے کردیا ہے میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ میں تحریک انصاف کے ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کا گروپ توڑ کر سابق کونسلرز وسرکردہ شخصیات کو پیپلز پارٹی میں لے آئے سابق کو نسلرز کوٹسمابہ سید منیب شاہ،چوہدری اکبر کمبوہ اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے چوہدری محمدامین،چوہدری نعمت مصطفائی،چوہدری سرور،چوہدری شاہد بھی مخدوم ارتضیٰ گروپ میں شامل ہوگئے جبکہ چک 78این پی کے سابق کو نسلر چوہدری محمد حنیف ودیگر سرکردہ شخصیات محمد اقبا ل مسن،چوہدری سجاد انور،چوہدری اصغر،چوہدری عبدالستار،چوہدری خلیل اور چوہدری بلال نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر مخدوم ارتضیٰ گروپ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔مخدوم ارتضیٰ ہاشمی نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو میں خوش آمدید کہتا ہوں میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں میرے والد مخدوم الطاف احمد نے ہمیشہ حق سچ کی سیاست کی میری تجویز پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر پل کا منصوبہ منظور کیا تھا جیسے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پایا تکمیل تک پہنچایاجس سے دریا کے آر پار رہنے والے لوگوں میں فاصلہ کم کر دیا ہے اور ترقی کی راہ کھل گئی ہے یہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھاجو پورا ہوا۔
مخدوم ارتضیٰ