رشتہ داروں کا نوجوان پر تشدد‘ منہ کالا کرکے ویڈیو بنانے کا انکشاف 

رشتہ داروں کا نوجوان پر تشدد‘ منہ کالا کرکے ویڈیو بنانے کا انکشاف 

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)سابقہ رنجش پرقریبی رشتہ داروں نے باندھ کر نوجوان کی داڑھی‘ مونچھیں‘ بھنویں‘ سر مونڈھ ڈالا‘ منہ کالا کرکے ویڈیو فلم بھی بناتے رہے۔ منت سماجت پر گھنٹوں بعد رہائی ملی‘ پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر قریبی رشتہ دار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘ تفصیل کے مطابق چک 5/np کے رہائشی پون رام نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ کھیتوں میں کپاس کی چنائی کررہاتھاکہ اسی دوران قریبی رشتہ دار خاتون سانوری (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

نے اسے اپنے پاس بلوایا اسی دوران چھپے بیٹھے دو ملزمان ہرچند رام اور دلیپ رام نے اسے دبوچ لیا اور مشکیں باندھ کر استرے سے اس کی داڑھی‘ بھنویں‘ مونچھیں اور سر مونڈھ ڈالا اسی دوران ملزمان موبائل فون کے ذریعے ویڈیو فلم بھی بناتے رہے۔ گھنٹوں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد ملزمان نے منت سماجت پررہائی دی اورخود موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ پون رام کی شکایت پر قریبی رشتہ دار ملزمان کے خلاف سابقہ رنجش رکھنے باندھ کر مونچھیں، بھنویں بال مونڈھنے‘مووی بنانے پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -