بہاولپور: ایس ڈی او بلڈنگ سے  ناروا سلوک‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی  کرپشن کیخلاف درخواست دیدی گئی  اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ

       بہاولپور: ایس ڈی او بلڈنگ سے  ناروا سلوک‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے محکمہ بلڈنگ افسران کوہراساں کرناشروع (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

کردیاچولستان انیمل یونیورسٹی کی انسپکشن کے دوران افسران کو گالیاں دیں‘ ایس ڈی اوبلڈنگ نے اینٹی کرپشن آفیسر کے رویہ سے تنگ آکرڈائریکٹر اینٹی کرپشن کودرخواست دیدی۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی اوبلڈنگ بہاولپورسیدحامد بخاری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورکوتحریری درخواست دی ہے کہ چولستان یونیورسٹی آف انیمل سائنسز میں فارن ایڈسے ترقیاتی کام جاری ہیں یونیورسٹی میں زیرتعمیر منصوبہ جات کے دوران ہی ایک بلیک میلرٹھیکیدار ذوالفقار علی نے ناقص میٹریل بارے اینٹی کرپشن کو2018 کے شروع میں ہی درخواست دی حالانکہ وہاں پران کاموں کے ٹینڈرہی جاری نہ ہوئے تھے جس پرکاروائی فوری ہوناچاہیے تھی لیکن2020 میں اس درخواست پرکاروائی شروع ہوئی اورمورخہ24 ستمبر2020 کوڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل نعمان اشرف نے سائیٹ وزٹ کی اورانہیں ہرطرح کاسٹاف اورسامان بھی مہیاکیاگیااس کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعمان اشرف نے ایکسین کوفون پرا س کے بارے میں گالیاں نکالیں اور غلط رویہ اختیار کیا اور الزام لگایاکہ وہ موقع پرنہ پہنچا ہے حالانکہ وہ اس کافون بندہونے سے قبل ہی موقع پرپہنچ چکاتھااس نے الزام عائدکیاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعمان اشرف نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں اس نے اپنی درخواست میں تحریرکیاہے کہ اس نے پوری سروس ایمانداری کیساتھ سرانجام دی ہے اس کاپوراخاندان انگلینڈ کی نیشلٹی رکھتاہے وہ ملک قوم کی خدمت کرنے کی خاطرمحکمہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے سیدفیملی سے تعلق رکھتاہے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن نعمان اشرف نے اسے گالیاں دے کراس کی اوراس کے خاندان کی توہین کی ہے اس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرڈپٹی ڈائریکٹر نعمان اشرف کواس کے محکمہ میں واپس کیاجائے اورکسی ایماندارآفیسر کوانکوائری کرنے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعمان اشرف نے کہاہے کہ ایسے لوگوں کیساتھ ایساروایہ رکھناضروری ہے ورنہ یہ لوگ ٹھیک کام نہیں کرتے ہیں۔

ناروا سلوک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -