اہم ملکی اداروں کی توہین کرنیوالوں کو  فوراً سزا دی جائے‘ اعجاز سلطان‘ خرم شیخ

 اہم ملکی اداروں کی توہین کرنیوالوں کو  فوراً سزا دی جائے‘ اعجاز سلطان‘ ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ،تحصیل صدر(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

 خرم شیخ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے اہم اداروں کے بارے میں شرمناک نعرے بازی کرنے پر فوری گرفتار کرکے مقدمات قائم کئے جائیں اس ملک کی جمہوریت اور اداروں کو جتنا نقصان آل شریف نے پہنچایا ہے اتنا نقصان تو دشمن نے بھی نہیں پہنچایا اب یہ لوگ اس حد سے بھی آگے نکل کر مودی کی پالیسیوں کے ترجمان بن چکے ہیں یہ ان خطرناک سیاستدانوں میں سے ہے جن کی سوچ ہے کہ اگر وہ اقتدر میں ہیں تو سب ٹھیک اگر نہیں تو سب غلط ہے اگر ان کے خلاف فیصلہ آجائے تو یہ لوگ عدالتوں اور ججز پر بھی حملے کرنے سے باز نہیں آتے ان کے غلط کاموں میں ان کے دست راست بنے وہ صحیح ہیں باقی سب غلط ہیں‘ اداروں کی تضحیک کرنے والوں کو سزا نہ دی گئی تو کل یہی لوگ مزید غنڈہ گردی کرکے ملک کا تماشہ بنائیں گے۔

توہین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -