اسلام آباد میں بداخلاقی کے بعد بچی قتل  پولیس کا ٹال مٹول‘ کاغذی کارروائیاں مکمل

 اسلام آباد میں بداخلاقی کے بعد بچی قتل  پولیس کا ٹال مٹول‘ کاغذی ...

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقہ سیت پور کی رھائشی 11 سالہ بچی کا اسلام آباد میں بداخلاقی(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

 کے بعد قتل 7 دن گزرنے پر بھی قاتل گرفتار نہ ھو سکے اقصی کے والد محمد یوسف گوپانگ نے بتایا ھے کہ اس کی 11 سالہ معصوم بیٹی کو اسلام آباد میں وزیراعظم ھاؤس سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر درندوں نے گھر میں گھس کر بداخلاقی کے بعد قتل کیا اس نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس ان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رھی پولیس تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمہ میں بداخلاقی کی دفعات ھی شامل نہیں کیں اور نہ ھی انھیں پوسٹمارٹم رپورٹ دی گئی ھے پولیس نے چند مشکوک افراد کو گرفتار کیا ھے لیکن اصل مجرموں تک پہنچنے کی کوئی کوشش نہیں کر رھی۔

کارروائیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -