رحیم یار خان: کھیت سے لاش ملنے کا معمہ  حل‘ 5 ملزموں کیخلاف مقدمہ‘ تلاش شروع

 رحیم یار خان: کھیت سے لاش ملنے کا معمہ  حل‘ 5 ملزموں کیخلاف مقدمہ‘ تلاش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)فصل سے ملنے والی معمر شخص کی لاش کا معمہ حل ہوگیا‘ لین دین کے تنازعہ پر پانچ ملزمان نے تشدد کانشانہ بناکرقتل کیا۔ پولیس نے بیٹے کی مدعیت (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)
میں ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز موضع قادو والی کے رہائشی60سالہ عبدالقادر کی لاش فصل کماد سے برآمد ہوئی تھی جسے قتل کیے جانے کاشبہ ظاہر کیاجارہاتھا‘ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معمر عبدالقادر کو تشدد کانشانہ بناکر قتل کیاگیا‘پولیس نے مقتول عبدالقادر کے بیٹے محمد عمران کی مدعیت میں قتل میں ملوث پانچ ملزمان محمد عرفان وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تلاش