کمالیہ روڈ پر ٹرالر اور کار میں تصادم، ایک خاندان کے 6افراد جاں بحق 

کمالیہ روڈ پر ٹرالر اور کار میں تصادم، ایک خاندان کے 6افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چیچہ وطنی، کمالیہ(نامہ نگاران، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)تیز رفتار ٹرالر نے کار کو بری طرح کچل ڈالا جس سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کی تین خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق،عارف (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)
والا کے نواحی گاؤں 66 ای بی کے رہائشی ذیشان اشرف اپنی بیوی مہرین ذیشان، والدہ زبیدہ بی بی، بھابھی افشاں عدنان، دانیال عدنان اور ڈرائیور خادم حسین کے ہمراہ کار پر اپنے قریبی عزیز کی فوتگی میں شامل ہونے کیلئے ماموں کانجن جا رہے تھے کہ چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر دریائے راوی پل نئی آبادی کے قریب  مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے انہیں بری طرح روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کی خواتین اور بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں  3خواتین،2مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ پرپہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا۔حادثہ اتنا خطرناک اور خوفناک تھا کہ کار کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔حادثے کو دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار تھی۔
ٹریفک حادثہ