وزیراعلیٰ سے حسنین بہادر دریشک‘ سردار علی رضا کی اہم ملاقات 

        وزیراعلیٰ سے حسنین بہادر دریشک‘ سردار علی رضا کی اہم ملاقات 

  

 را جن پور (نا مہ نگار) سردار حسنین بہادر خان دریشک‘ سردار علی رضا خان دریشک نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے تفصیلی ملاقات کی‘ ضلع راجن پور (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

میں انٹرنیشنل ہسپتال کے قیام,راجن پور اور فاضل پور میں یورینورسٹی کالج لیول کے نئے مضامین کی تعلیم کا آغاز اور جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ جیسی کامیابیوں بارے میں مبارکباد کا تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جاری منصوبہ جات کی جلد تکمیل,دوروئیہ روڈ کشمورتا ڈی جی خان کے کام کا جلد آغازیورنیورسٹی کا وعدہ جلد تکمیل اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام بارے وسیب کی عوام کو مزید خوشخبریاں دینے بارے پلاننگ کی گئی۔

ملاقات

 لیہ (نمائندہ پاکستان) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ان کے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ملاقات کی۔سید رفاقت علی گیلانی نے لیہ میں مدر اینڈ چلڈ (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

ہسپتال اور نرسنگ کالج کی تعمیرکے لئے5ارب47کروڑ 77لاکھ 90ہزار روپے کی خطیر رقم کی منظوری کے فنڈز کے اجراء پر شکریہ اداکیا۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ فنڈز کے اجراء پر عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں میں ایک اور وعدہ پورا ہواہے جو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے عملی اقدامات اُٹھارہے ہیں اور وہ باتیں نہیں عملی اقدامات کے ذریعے عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔سیدرفاقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب سے ہسپتال کی تعمیرکے لیے تمام پراسس مکمل ہوگیا ہے جلد ہی اس کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میگا پروجیکٹ سے لیہ میں عوام کو علاج کی معیاری سہولت میسر ہوں گی اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ملاقات کے موقع پر ایڈوائزر ہیلتھ پنجاب حنیف خان پتافی بھی موجود تھے۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -