راجن پور‘ لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کا منصوبہ منظور
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے پسماندہ علاقوں راجن پور اور لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کے منظوری دے دی گئی ہے. پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ روز چھ منصوبوں کی منظوری دی جن پر 35ارب 70کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی. ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اضلاع راجن پور او رلیہ میں دو، دو سو بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر بھی شامل ہے. کمشنر ڈیرہ(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ راجن پور اور لیہ میں ہسپتالوں کی تعمیر پرساڑھے تیرہ ارب روپے خرچ ہوں گے. ضروری دستاویزات کی تکمیل کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیاجائے گا. انہوں نے کہاکہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے یہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں. گائنی، زچہ بچہ اور دیگر جدید سہولیات میسر ہوں گے۔
منصوبہ