پنجاب: امدادی پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف 

پنجاب: امدادی پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف 

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاق کے امدادی پروگرا م بے نظیرانکم سپورٹ (احساس کفالت پروگرام) میں اربوں کی لوٹ مار کے بعد حکومت پنجاب کے امدادی پروگرام خدمت کارڈ میں بھی 70 لاکھ روپے کی لوٹ مار کاانکشاف ہوا ہے، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راجن پور کے ملاز مین بھی مبینہ طور پر لوٹ مار میں شامل ہیں، مستحق معذوروں،بیواؤں کے(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

 کارڈ ز سے 45 سو روپے فی کس جعلی فنگر پرنٹس سے نکلوالئے گئے،تفصیلات کے مطا بق بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم موجودہ احسا س کفالت پروگرام میں مستحق خواتین کے نادرا اور ادارہ بے نظیرانکم سپورٹ کے آفیسرز،اومنی سسٹم کے آفیسرز کی مبینہ ملی بھگت سے انگوٹھوں کے ربڑی نشانات، اے ٹی ایم کارڈز نمبرز کے ذریعہ گذشتہ چارسالوں میں کئی ارب روپے کی رقم نکلوائی جاچکی ہے پنجاب پولیس کی کاروائی اور مقدمات کے اندراج کے بعد بھی ہاشم شاہ اوراس کے نیٹ ورک کے افراد آزاد گھوم رہے ہیں وفاق کے امدادی پروگرام میں گھپلے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے معذور مردوخواتین کے لئے پانچ سال قبل مالی امداد کے پروگرام میں بھی بڑا گھپلا سامنے آیا ہے جس میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راجن پور کے ملاز مین بھی مبینہ طور پر ملوث پائے گئے جنہوں نے اس نیٹ ورک کومعذور مردوخواتین کاڈیٹا فراہم کرکے مبینہ طورپر پانچ لاکھ روپے بطوررشوت وصول کی اور نیٹ ورک کے ملزمان نے تقریباً ستر لاکھ روپے سے زائد کی رقم جو فی معذور 45 سوروپے ملناتھی وہ جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعہ نکال کر لوٹ لی عوامی وشہری حلقوں نے چیئر مین نیب،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان سے اس بین الاضلاعی نیٹ ورک کے گروہ کے افراد کوگرفتار کرکے مستحق افراد کے نام پر لوٹی گئی رقم وصو ل کرکے ملزمان کو نشان عبرت بنانے کا مطا لبہ کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -