میٹرو پولٹین کارپوریشن عملے پر تشدد‘ فائرنگ‘ ملزموں کا گھیرا تنگ 

  میٹرو پولٹین کارپوریشن عملے پر تشدد‘ فائرنگ‘ ملزموں کا گھیرا تنگ 

  

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میٹرو پولیٹن کارپوریشن عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانے،قیمتی موبائل ودیگر چیزیں چھننے اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے حراساں کرنے کے الزام میں پانچ نامزد جبکہ پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان نے تھانہ دولت گیٹ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ناجائز(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بمعہ عملہ حسین آگاہی عقب حشمت محل سینما پہنچے تو ماشا اللہ کریانہ سٹور کے مالک نے تجاوزات قائم کی ہوئی تھی منع کرنے پر مشتعل ہوگیااور اپنے دیگر ساتھیوں محمد عمران، حامد، حاجی نزیر، محمد مدنی،محمد عربی ودیگر پانچ نامعلوم افراد ٹیم پر حملہ کردیا،تھپڑوں،گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے عینک چھین لی، محمد مدنی نے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈرائیور محمد باقر کا موبائل مالیت45ہزار بھی چھین لیااور عملہ تجاوزات کو یرغمال بناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے،15پر کال کرنے پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہماری جان بخشی کرائی،ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ چھننے ملازمین پر تشدد کرکے ہوائی فائرنگ کرکے زیادتی کی جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،پولیس نے درخواست وصول کرنے کے بعد نامزد سمیت ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -