(ن) لیگی رہنماؤں کی عمران خان  پر تنقید سمجھ سے بالاتر‘ ظہور احمد کھرل  نور خان بھابھہ کا فیصلے پر ردعمل

(ن) لیگی رہنماؤں کی عمران خان  پر تنقید سمجھ سے بالاتر‘ ظہور احمد کھرل  نور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل،صدر جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ عدالت نے اپنے حکم میں شہباز شریف کی ضمانت کینسل کرکے جیل بھجوا دیا اسی کے ساتھ ہی تاریخ نے پھر اپنے آپ کو دوبارہ دہرایا اپنی کرتوتوں کو ماننے کی بجائے سارا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا ان کا وطیرہ ہے کہ اگر عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ دیں تو ٹھیک ورنہ غلط جس طرح مریم نواز نے سرعام عدالتوں پر تنقید کی ہے وہ انتہائی شرمناک ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ شریف خاندان کا کوئی بھی ملزم اپنی صفائی میں ایک کاغذ تک نہیں پیش کرسکے ان شاء اللہ تین ماہ کے اندر قوم کو لوٹنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
ردعمل