ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘7 افراد جاں بحق 

        ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘7 افراد جاں بحق 

  

ملتان + رحیم یار خان + ہارون آباد + حاصل پور + بٹہ کوٹ + اڈا کوٹ بہادر + اڈا جھلار مدینہ (وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ نمائندگان پاکستان) مظفر آباد پولیس کو محمد فیصل نے بتایا کہ میرا بھائی امجد،بھابی گلشن اور بچے ابوبکر، عمر اور فاطمہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شیر شاہ پل سے گزر رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے میرا بھائی،بھابی (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

اور بچے بری طرح زخمی ہوگئے،میرا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،بھابھی اور بچوں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو1122کے ذریعے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ پیدل سڑک کراس کرنے والے75سالہ شخص کو نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا‘ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم میں 2جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ ڈہرکی(سندھ) کے رہائشی75سالہ نذیراحمد کے ساتھ پیش آیا جو پیدل سڑک کراس کررہا تھاکہ اسی دوران گزرنے والی نامعلوم گاڑی نے نذیر احمد کو کچل ڈالا جسے شدید زخمی ہوجانے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 75سالہ نذیراحمدطبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپایا جبکہ دوسرا حادثہ چک 199/p کے رہائشی 35سالہ محمد شاہد کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوگیا تھا کو ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 35سالہ محمد شاہد بھی طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپایا اور دم توڑگیا‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد حادثات میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردیں۔ مختلف واقعات وحادثات میں ایک بچی جان کی بازی ہا رگئی اور سات سے زائد افراز زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطا بق ڈاہرنوالہ روڈ پر مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے بعد ایک بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ پانچ سے زائد مسافر زخمی ہو گئے زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اسی طر ح شہید چوک کے علاقہ میں نا معلوم وجوہات پر مخالفین نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ہارون آباد تھانہ سٹی کی حدود میں بھی نا معلوم وجوہات پر ایک شخص نے چھریوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس اسٹیشن قائم پور بہاولپور روڈاپر ٹریکٹر ٹرالی نمبری SLF 6507 جو خالی تھی اور میکینکل خرابی کے باعث بہاولپور روڈ نزد پولیس اسٹیشن قائم پور کے بائیں جانب نیچے سڑک پر کھڑی تھی اور ٹریکٹر سوار 3 افراد ٹریکٹر کے ساتھ اسکی بائیں جانب روڈ پر کھڑے تھے کہ پیچھے سے آتے ٹرک نمبری LWN 9796 جس میں کھل ونڈا لوڈ تھا  جو حاصل پور سے بہاولپور کی طرف جا رہا تھا اوور سپیڈ کے باعث ٹرالی کو ٹکر ماری اور سامنے کھڑے 3 افراد کو کچل ڈالا۔ جس سے ٹریکٹر سوار 2 افراد  محمد راشد ولد نواب دین سکنہ محبوب کالونی  چشتیاں بعمری 33 سالہ  محمد ارشد ولد بابا ملنگ سکنہ چشتیاں بعمری 22/23 سالہ  موقع پر ہلاک ہو گئے اور 1 ٹریکٹر سوار محمد امیر ولد اللہ بخش قوم موگراں سکنہ چشتیاں معمولی زخمی ہوا جس کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا اور نعشیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور احسان اللہ اور ہیلپر سلمان زاہد کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔  رو زی کمانے کے لئے کبیروالاآنے والا جواں سالہ ر کشہ ڈرائیور چادرکا پھندہ گلے پھنسنے سے جاں بحق ہوگیا، متوفی ملتان سے مال لے کرکبیروالاسبزی منڈی آرہاتھا، تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح ملتان سے انگوروں کی پیٹیاں لوڈ کئے ملتان کا رہائشی نو جوان محمدساجد انگوروں کی پیٹیوں سے لدا رکشہ کبیروالا سبزی مندی پہنچانے کے لئے آرہا تھا کہ پرانی کچہری تھانہ سٹی کے نزدیک رکشہ کی چین میں چادر آجانے سے پھندہ بن گیا جو محمد ساجدکی گردن کے گرد لپٹ گیا جس دوران تواز کھو نے سے محمد ساجد سڑک پر آن گرااطلاع ملنے پرریسکیو1122نے فوری تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا مگر و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے خالق حقیقی سے جاملا،سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کاروائی شروع کردی ہے۔ 

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -