نوجوان کی پراسرار موت‘ زہر دیکر قتل کرنے کا خدشہ
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)نامعلوم ملزمان نے24سالہ نوجوان کو زہرپلا کر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ تفصیل کے مطابق موضع شہینہ والا کے رہائشی محمد افضل نے پولیس پکار15پر اطلاع دی کہ اس کا24سالہ بیٹا محمد فیاض گھر میں مردہ پایاگیا ہے‘ جسے زہردے کرقتل کیاگیا ہے۔ محمد افضل نے(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
مزیدبتایا کہ وہ موضع شہینہ والا کارہائشی اوراپنے اہل خانہ کے ساتھ کپاس کی چنائی کے لئے چک 121/1L ڈیرہ چوہدری عرفان کے پاس رہائش پذیر تھا‘ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول محمد فیاض کی لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خدشہ