لوگوں پر بے بنیاد مقدمات‘ فاریسٹ گارڈ  کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ‘ نعرے بازی

 لوگوں پر بے بنیاد مقدمات‘ فاریسٹ گارڈ  کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ‘ نعرے بازی

  

 احمد پور شرقیہ(تحصیل رپورٹر) فاریسٹ گارڈ کی کرپشن سامنے آگئی اپنی کرپشن چھپانے کے لیئے لوگوں پر درخت چوری (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

کے جھوٹے مقدمات درج کرانے لگا‘تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام یٰسین زمیندارہ اعلیٰ موضع احمد پور تپہ نے ایک درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فاریسٹ گارڈ خیر پور ڈاہا، بہاولپور گھلواں، پل صدیق آباد، بیٹ پر تعینات ہے جب سے اس کی تعیناتی ہوئی ہے روزانہ کی بنیاد پر رات کے اندھیرے میں کیکر اور شیشم کی قیمتی لکڑ ی کے ٹرالر لوڈ کرا کر ملتان، سیالکوٹ بھیجے جاتے ہیں اس کے علاوہ چھڑ تراشی کراکر ٹرالیوں کی ٹرالیاں مقامی لوگوں کو بیچی جا رہی ہیں یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اس وقت ایک اندازے کے مطابق تین سے چار ہزار بڑے درخت چوری ہو چکے ہیں نہریں خالی کر دی گئی ہیں دوسری طرف اس چوری کو چھپانے کے لئے فاریسٹ گارڈ نے لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کرانے شروع کر دیئے ہیں اسی طرح جعلی ناموں سے جعلی رپورٹس سینکڑوں کی تعداد میں تیار کرکے دفتر جمع کرا دی ہیں تاکہ چوری کئے گئے درختوں پر پردہ ڈال دیا جائے، گزشتہ دنوں بھی تھانہ نوشہرہ جدید میں مقدمہ نمبر405/20جھوٹادر ج کرایا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا وہ انتہائی غریب لوگ ہیں ان کا دور دور تک واسطہ نہیں ہے اس طرح جو رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں وہ نام ہی جعلی ہیں، ایک اندازے کے مطابق 3سے5 کروڑ روپے کی کرپشن ہوچکی ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز چوک ہتھیجی میں فاریسٹ گارڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سیاسی سماجی مذہبی حلقوں کی اہم شخصیات جن میں نور احمد، بخش، احمد یار، محمد عثمان، حضور بخش، خدا بخش، احمد دین، محمد دین، سعید احمد، غلام یٰسین، سجاد احمد، مولوی عبدالرزاق، مولوی نور احمد، محمد ندیم،محمدنعیم کے علاوہ درجنوں لوگوں نے شرکت کی ان کا مطالبہ تھا کہ متعلقہ فاریسٹ گارڈ کو فوری معطل کرکے ا سکے خلاف سخت انکوائری کی جائے اس سلسلہ میں جب فاریسٹ گارڈ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مقدمات مختلف لوگوں کے خلاف ضرور درج کرائے ہیں مگر الزامات درست نہیں ہیں۔ 

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -