کانفرنس کیلئے درخواست مسترد‘ ڈی پی او  مظفر گڑھ 12 اکتوبر کو ہائی کورٹ طلب

   کانفرنس کیلئے درخواست مسترد‘ ڈی پی او  مظفر گڑھ 12 اکتوبر کو ہائی کورٹ طلب

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)  حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تمام میرج ہالز، شادی گھروں کو کھولنے اور(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

 تقریبات کا انعقاد کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی مگر ڈی پی اومظفرگڑھ نے اپنے نادر شاہی حکم کے تحت تقریبات کا انعقاد روکا ہوا ہے جمعیت علمائے اسلام ف کوٹ ادو کے نائب امیر حذیفہ شاکر نے 27 ستمبر کو ختم نبوت تاجدار حرم منعقد کرانے کے لیے حسب ضابطہ درخواست دی لیکن ڈی پی اومظفرگڑھ نے میرج ہال بند ہونے کا بہانہ بنا کر درخواست خارج کردی درخواست گزار نے کونسل  باصر خان سکھانی کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ڈی پی اومظفرگڑھ کو 12 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

مسترد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -