حضرت چادر والی سرکارؒ کا سالانہ عرس  آج سے شروع‘ دربار پر چراغاں 

حضرت چادر والی سرکارؒ کا سالانہ عرس  آج سے شروع‘ دربار پر چراغاں 

  

 ملتان(سٹی رپورٹر) مرکزی آستانہ عالیہ چادر والی سرکارؒ کے زیراہتمام حضرت چادر والی سرکار ؒ کا 35واں سالانہ عرس (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

مبارک آج 30ستمبر بروز بدھ سے شروع ہو گا اور صبح دس بجے دربار کو غسل دیا جائے گا بعد نماز عصر چادر پوشی کی جائے گی جبکہ بعد نماز عشاء محفل نعت و سماع ہو گی یکم اکتوبر کو حضرت چادر والی سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے دوسرے دن صبح دس بجے دربار شریف پر چادر والی سرکار ؒ کانفرنس ہو گی جس کی صدارت مرکزی سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ ثانی المعروف ثانی سرکار کریں گے اور محفل نعت و سماع ہو گی اختتامی دعا پانچ بجے شام ہو گی سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں دربار پر چراغاں کردیا گیا ہے جبکہ ملتان سمیت دیگر شہروں سے عقیدت مندوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے۔

چراغاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -