آفیسر کالونی: پرائیویٹ سکول میں دو کرونا  ٹیسٹ رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش‘ بچے قرنطینہ

آفیسر کالونی: پرائیویٹ سکول میں دو کرونا  ٹیسٹ رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش‘ بچے ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) آفیسر کالونی میں واقع لاہور گرامر سکول میں کورونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے حوالے (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

سے سی ای او ایجوکیشن ریاض خان نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری نے 28 ستمبر کو ایل جی ایس کووزٹ کیا تھا اور  ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیاتھاجس سی ای او ایجوکیشن نے بھی 29 ستمبر کو سکول کا معائنہ کیا اور پرنسپل کو تحفظات سے آگاہ کیا۔پرنسپل کو سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے بلا ترتیب کورونا ٹیسٹ کرانے کی تلقین کی گئی ہے اور ہدایت کی گئی کہ جو بچے کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ان کے گروپ کی کلاسسز کا اجراء نہیں کیا جائے گا البتہ دیگر کلاسسز کے اجراء کے لئے سکول اوپن رہے گا۔اس کے علاوہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی گء ہے اور سکول بلڈنگ کی ڈس انفکشن کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،رپورٹ  کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا دونوں بچوں کو گھروں میں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔

قرنطینہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -