رحیم یار خان: نائب کورٹ سب انسپکٹر  میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں 

 رحیم یار خان: نائب کورٹ سب انسپکٹر  میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں 

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)ضلع بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں‘ ایک متاثرہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

 نائب کورٹ سب انسپکٹر میں کرونا کی علامات ظاہر ہوگئیں‘ کروناسے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد1219تک پہنچ گئی‘ 1149صحت یاب ہوگئے۔ صرف3کرونا وائرس متاثرہ ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج۔ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق خان پور کے رہائشی محمد فاروق میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی‘ اسی طرح لیاقت پور کی عدالت میں تعینات نائب کورٹ سب انسپکٹر مقصود احمد میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں خون کے نمونہ جات لیبارٹری ٹسٹ کے لئے روانہ کیے جانے کے بعد سب انسپکٹر مقصوداحمد کوڈاکٹروں نے ہوم آئسولیشن اختیارکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

علامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -