حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ‘ملک عامر ڈوگر 

حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ‘ملک عامر ڈوگر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستا ن کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنائے جو مسائل ہونے کے باوجود حکومت کو سالانہ اربوں کا ٹیکس دیتی ہے جس طرح حکومت کرپشن و لوٹ مار کی روک تھام کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اسی طرح ملکی معیشت کے استحکام کے لئے انقلابی قدم اٹھائے جس سے تاجروں کے مسائل حل ہو سکیں خصوصاً ایف بی آر میں ٹیکسز کے قوانین کو آسا(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
ن بنایا جائے تاکہ عام چھوٹے تاجر باآسانی حکومت کو ٹیکس دے سکیں اور ملکی معیشت مزید مضبوط ہوچھوٹے تاجر کو ٹیکسز کے لئے آسان قوانین ہوں گے تو وہ باآسانی ٹیکس جمع کراسکے گا ہم امید رکھتے ہیں کہ موجودہ حکومت اور پی ٹی آئی وزراء،مشیر، اراکین اسمبلی تاجر برادری کے مسائل ایوانوں تک ضرور پہنچائیں گے جبکہ چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، صوبائی وزیرڈاکٹر اختر ملک، حاجی یسٰین انصاری، معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری،  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت بھی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے بے شک تاجروں کے مسائل حل ہوں گے تو ملک خوشحال ہو گا جب ملک سے کرپشن ختم ہو گی تو معیشت مضبوط ہو گی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے تاجر خوشحال ہو گا اور ملک بھی خوشحال ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن ان کے ساتھ تعاون کرے گی اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا جس میں شیخ جاوید اختر،خالد محمود قریشی، شاہد محمودانصاری،حاجی ندیم قریشی، ذیشان صدیقی، شیخ طاہر،خواجہ عرفان صدیقی، نے شرکت کی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کی وجہ سے جہاں عام شہری شدید پریشانی سے دوچار ہے وہاں تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے اور ان کے لئے دکانوں اور گھریلواخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اسی لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ بالخصوص مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلز میں سو فی صد کمی کرے تاکہ عام آدمی اور چھوٹے تاجرپر بوجھ کم پڑے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے تاجر برادری یقینا حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاہم ٹیکسز کی وجہ سے انہیں تحفظات ہیں وہ تحفظات دور کئے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں چوری، ڈکیتی، اغوا، قتل جیسی سنگین وارداتوں پر بھی قابو پانے کے لئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے نوٹس لیں اگر ایسے جرائم میں اضافہ ہو گا تو تاجر کیسے اپنا کاروبار جاری رکھ سکے گا۔
عامر ڈوگر