ڈاکٹر اختر ملک‘ پی ٹی آئی یوتھ ونگ آمنے سامنے‘ حالات کشیدہ 

ڈاکٹر اختر ملک‘ پی ٹی آئی یوتھ ونگ آمنے سامنے‘ حالات کشیدہ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کیخلاف ریلی نکالنے والے پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما ولید جٹ کیخلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ ولید جٹ کیخلاف مدعی اکمل نے ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق ولید جٹ نے اکمل کی گاڑی کو سائیڈ ماری اور تکرار کرتے ہوئے اکمل پر سوٹے کے وار سے اس کا انگوٹھا اور بازو توڑ دیا۔ ولید جٹ نے ایف آئی آر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنے خلاف بدترین سیاسی انتقام قرار دیا۔ ولید(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

 جٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہوا ہے اور نہ میں مدعی کو جانتا ہوں۔یہ مجھ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر عطا کے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔ پہلے بھی ہم پر جھوٹے مقدمے درج ہیں جس پر ہم نے پرامن احتجاجی ریلی نکالی جس میں پی پی 219  کی پی ٹی آئی کی یوتھ کے ہزاروں نوجوان شریک ہوئے۔ ولید جٹ نے کہا کہ میں کوالیفائیڈ انجنیئر ہوں۔ہمیں ظلم کیخلاف کھڑا ہونا عمران خان نے سکھایا ہے۔ہم نے تمام صورتحال وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو لکھ کر بھجوا دی ہے۔ ہم اس ظلم پر کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ ہمارا وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے بھی یہی مطالبہ ہے سامنے کی انکوائری کرائیں اور میرٹ پر فیصلہ کریں۔ ولید جٹ نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آرپی او،سی پی او سے بھی مطالبہ کیا کہ تھانہ مخدوم رشید کے ایس ایچ او کو جھوٹی ایف آئی آرز درج کرنے پر فوری برطرف کیا جائے اور اس کی بھی انکوائری کرائی جائے۔

حالات کشیدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -