نشتر ہسپتال: کرونا مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی‘ 3 وینٹی لیٹر پر منتقل 

نشتر ہسپتال: کرونا مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی‘ 3 وینٹی لیٹر پر منتقل 

  

ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی مریض میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی یوں  اس وقت نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ 03مریضوں  کا وینٹی لیٹر(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 04مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1837 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 619 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 24 ہزار 232 افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 925 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ یکم اپریل سے 7 ستمبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 169 ہے۔

منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -