میڈیکل ویسٹ کی خریدوفروخت کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

میڈیکل ویسٹ کی خریدوفروخت کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے صوبہ بھرمیں ہسپتالوں کی مضرصحت میڈیکل ویسٹ کی خریدوفروخت کے خلاف خصوصی مہم چلانیکافیصلہ کیاہے جس کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرزکو ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے‘ (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرزکوجاری کیے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہسپتال کی میڈیکل ویسٹ کی محفوظ تلفی کے لیے رولز2014ء نافذکررکھے ہیں لیکن اس کے باوجودیہ بات سامنے آئی ہے کہ ہسپتالوں کی میڈیکل ویسٹ کی غیرقانونی طورپرخریدوفروخت ہورہی ہے جبکہ اسی ری سائیکل کرکے پلاسٹک کی اشیاء تیارکی جارہی ہیں جوکہ قواعدوضوابط کے خلاف ہیں اس لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ایسی تمام سرگرمیوں کے تدارک کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ضلعی افسران کو10روزہ خصوصی کمپین چلانے کاحکم دے دیاگیاہے اس حوالے سے ضلعی افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھاپوں کے لیے خصوصی سکواڈتشکیل دیں غیرقانونی سرگرمیوں اورکاروبارسے وابستہ افرادکی نشاندہی کی جائے تمام نجی وسرکاری ہسپتالوں‘ کلینکل لیبارٹریزکاسروے مکمل کیاجائے۔

حکم / مہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -