عمران خان تحریک سے خوفزدہ‘ قائدین کے  حکم میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے  ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ

         عمران خان تحریک سے خوفزدہ‘ قائدین کے  حکم میں کسی قربانی سے دریغ ...

  

 ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)گلف کے صدر ایم(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

 این اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے دوبئی سے ڈاہرانوالہ پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی کامیابی کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں.اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان خوف کا شکار ہیں.مسلم لیگ (ن)کا ہر کارکن قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ہر فیصلوں کے ساتھ متحد ہے.گرفتاریاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں.میاں محمد نواز شریف نے ملک بچانے کے لیے جس تحریک کا آغاز کیا ہے وہ اب رکنے والی نہیں ہے.بیسا کھیوں پر پلنے والی نیازی حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں‘ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا‘حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں‘ عمران خان ذرا انتقام کی آگ سے نکل کر عوام کی حالت زار پر بھی ایک نظر دوڑا لیں.ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی.وقت آنے پر اپنے قائدین کے اشارے پر عوام کے مفاد میں کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

احسان الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -