پی ٹی سی ایل‘ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بنک  لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط

   پی ٹی سی ایل‘ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بنک  لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط

  

  ملتان(پ ر) (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے صنعت کے نمایاں مینجڈ سیکورٹی سلوشن کے ساتھ (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

فیزیکل اور ورچوئل ڈیٹا سینٹر  (VDC)  ہوسٹنگ سروسز فراہم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ضرار ہاشم خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور خرم گل آغا، چیف انفارمیشن آفیسر اینڈ آپریشنز سپورٹ، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے حال ہی میں کراچی میں پی ٹی سی ایل کے زونل آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔عمر فاروقی، جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز سیلز، پی ٹی سی ایل،جاوید شیر علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی ٹی پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ندیم اشفاق، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے علاوہ سینئر عہدیدار ان اس موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی سی ایل ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو جدید ترین ڈیٹا سینٹرفراہم کررہا ہے جو جدید انفراسٹرکچر، مینجڈ سیکورٹی اور ڈی ڈی او ایس  (DDoS)  فلٹرنگ سلوشن سے لیس ہے۔ دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضرار ہاشم خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا”ٹیلی نار مائیکرفنانس بینک کی بزنس ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر کے ہمیں خوشی ہے۔ پی ٹی سی ایل بحیثیت قومی ادارہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی حمایت کیلئے ملک بھر میں ڈیجیٹلا ئزیشن کیلئے کی جانی والی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ اس طرح کی شراکت داری سے پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر کو جدید اور محفوظ سلوشنز کی فراہمی اور ٹیلی کام انفرسٹرکچر کی ترقی میں اپنا اہم کردار جاری رکھے گا جو ملک کی مجموعی معاشی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔“اس موقع پر، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر خرم گل آغا نے کہا، ”موجودہ تیز رفتار بینکاری سرگرمیوں کی روشنی میں خاص طور پر موبائل اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ، سیکیورٹی اپریٹس میں باقاعدگی سے اپ گریڈ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں اپنے ورچوئل ڈیٹا سینٹرز کے قابل اعتماد ساتھی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔ اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اپنے صارفین کو بہترین مالی حل فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں جو ان کو ذہنی سکون فراہم کرسکتا ہے اورڈیجیٹل طور پر فعال مالی طرز زندگی کو پوری طرح قبول کرنے کے لئے درکار ہے۔ خدمات اور معیار کے پیش نظر پی ٹی سی ایل کے ساتھ یہ شراکت درست سمت میں ایک قدم ہے۔

پی ٹی سی ایل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -