سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش‘ پولیس  آپریشن کے بعد ملزم گرفتار‘مقدمہ درج

   سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش‘ پولیس  آپریشن کے بعد ملزم گرفتار‘مقدمہ درج

  

 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کے ہمراہ تصاویر اپلوڈ کرنے والا نوجوان اور دوران گشت ناجائز اسلحہ(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

 رکھنے والے کو خانگڑھ پولیس نے گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات بند کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غلام مجتبیٰ نامی نوجوان کو غیرقانونی اسلحہ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 12 بور رپیٹر بمعہ کارتوس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دوسری کاروائی میں اشفاق چانڈیہ نامی شخص سے دوران گشت تلاشی کرتے ہوئے 12 بور رپیٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے پابندسلاسل کردیا ہے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -