ورلڈ ہارٹ ڈے: نشتر میڈیکل  یونیورسٹی‘ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ  چلڈرن کمپلیکس میں تقریبات

 ورلڈ ہارٹ ڈے: نشتر میڈیکل  یونیورسٹی‘ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ  چلڈرن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)  ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے  نشتر میڈیکل (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)
یونیورسٹی میں دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کی۔ واک میں شعبہ کارڈیالوجی کے ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی، نشتر انتظامی افسران میں ڈاکٹر راشدہ ، نرسنگ انچارج،  سینئرڈاکٹرز،جونیئرڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف، پیرا میڈ یکل سٹاف اور نشتر کے دیگر ملازمین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی شرکت کی۔ واک کے شرکاء سے امراضِ قلب کے ماہرین اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے  خطاب کیا۔ مقررین نے دل کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی  وجہ ذہنی دباؤ، تمباکو نوشی، شوگر، بلند فشار خون، آرام پسندی، نمک کازیادہ استعمال، غیر متحرک طرز زندگی، موٹاپا، اور باقاعدگی کے ساتھ ورزش نہ کرنا کو قرار دیا۔ انہوں نے طرزِ زندگی اور خوراک کے معاملے میں ایسی عادات اور اطوار سے احتیاط برتنے پر زور دیا جن سے ہم امراض قلب میں مبتلا ہو  سکتے ہیں۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے چلڈرن کمپلیکس ملتان میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر،ڈین پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی،ڈاکٹر سہیل ارشد،ڈاکٹر کامران آصف اور ڈاکٹر جواد کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہارٹ ڈے منانے کا مقصد یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ شہری سادہ طرز زندگی اپنا کر دل کے امراض سے بچ سکتے ہیں روزانہ چالیس منٹ سے ایک گھنٹے کی واک اور تازہ  پھلوں سبزیوں کے استعمال کے ساتھ بلڈ پریشر شوگر کو کنٹرول میں رکھنے سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے مرغن غذاوں اور سوڈا ڈرنکس سمیت تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز بھی دل کو صحت مند رکھتا ہے جبکہ بچوں میں پیدائشی طور پر موجود دل کے نقائص کو دور کرنے کیلئے فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے،ڈاکٹر جواد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ پچاس ہزار بچے دل کے مختلف امراض کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں جن میں سے 11 فیصد بچے بہتر علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،ادھر اس موقع پر تارے زمین پر ٹرسٹ کے تعاون سے گزشتہ دو سال کے دوران دل کے مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی سرجری چلڈرن کمپلیکس میں مفت کی گئی ان بچوں نے بھی تقریب میں شرکت کی جن کے والدین نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ سماجی تنظیم کی جانب سے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر گزشتہ روز چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی قیادت میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کے علاوہ جسمین لائنز کلب کی صدر فرحت شفیق،جنرل سیکرٹری شائستہ زیبا اور دیگر عہدیداران نے  شرکت کی،اس موقع پر شرکا نے دل کے امراض سے بچاو احتیاط اور علاج کے بارے میں بینرز تھام رکھے تھے جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں کو دل کے امراض سے متعلق آگاہ کرنا ہے اور بتانا ہے کہ سادہ طرز زندگی اپنا کر کس طرح دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ اس وقت نوجوانوں سے لیکر بزرگوں تک میں اموات کی ایک بڑی وجہ دل کے امراض ہیں اگر روزانہ 40 منٹ سے ایک گھٹنے تک ہلکی ورزش واک کی جائے پانچ وقت نماز ادا کی جائے اور تازہ  سبزی پھلوں کا استعمال کثرت سے کیا جائے،اور بلڈ پریشر شوگر کو کنٹرول کیا جائے تو دل کے امراض سے بچاو ممکن ہے،ادھر شرکا  نے پریس کلب تک آگاہی واک کے دوران شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جبکہ واک کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔
واک