نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

 نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوہدایت (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

جاری کی ہے کہ وہ سرکاری بقایاجات کی وصولی کی مہم کوتیزکریں اورپرانے نادہندگان کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائیں۔حکومت نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کے ریونیوریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کے لیے محکمانہ امورکوتیزرفتاری سے مکمل کریں تاکہ محکمہ مال میں جدت لانے سے متعلق حکومتی اقدامات کے ثمرات جلدعوام تک پہنچ سکیں ریونیوکیسزکوبھی جلدنمٹایاجائے کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

نادہندگان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -