مریم نواز نے خاندان کو بچانے کیلئے ملک اور ریاست کو داؤ پر لگا دیا، عائشہ گلالئی
پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی نے مریم نواز کے پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے ریاست اور ملک توڑنے کی بات کی،خاندان کو بچانے کیلئے ملک اور ریاست کو داؤ پر لگایا،مریم نواز بھارت کی بولی بول رہی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا انکے ہمراہ پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے عائشہ گلالئی نے کہا کہ مریم نواز کا خاندان ملک لوٹ رہا ہے, اپنے آپ کو اور خاندان کو بچانے کے لیے عوام کو استعمال کر رہی ہیں, عائشہ گلالئی نے کہا کہ مریم نواز نے تکلیف کہاں دیکھی ہے, اسے آٹے اور سبزی کی قیمت کا کیا پتہ, انکا لباس غریب آدمی کی ساری عمر کی کمائی سے زیادہ قیمتی ہے جبکہ مریم نواز نے خاندان کو بچانے کے لیے نیب پر پتھراؤ کیا انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا خاندان چھوٹے سے کارخانے کا مالک تھا, 35 سال اقتدار میں رہے عوام کے لیے کیا کیا،پی ایم ایل این کی کرپشن انٹرنیشنل اخبارات میں چھپ چکی ہے,عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے موٹروے تو بنایا لیکن یہ بھی بتائیں اس میں کتنی کرپشن کی،مسلم لیگ ن کو آفت میں عوام کی مدد کرتے کھبی نہیں دیکھا,انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ادروں نے کچھ نہیں کیا جبکہ کرپشن،خراب کارکردگی کی وجہ سے عوام نے آپ کو مسترد کر دیا, انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قبائلی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا, نواز اور زرداری قبائلی علاقوں کو واپس جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں اپنے مفاد کے لیے قبائلی عوام کو استعمال کررہے ہیں عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی سارے کرپٹ ہیں, پی آٹی آئی بھی جلد سیاست سے آؤٹ ہونے والی ہے نیازی حکومت بھی بڑی تیزی کے ساتھ کرپشن میں لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز الیکشن جیت گئی ملک ٹوٹ جائے گا،مسلم لیگ ن والے فورسز کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں, نیب مریم نواز سے سترہ سو کنال اراضی اور سونے کا پوچھ رہے ہیں, امریکہ نے مریم نواز کو 170 ارب بچیوں کی تعلیم کے لیے دئیے تھے وہ کہاں گئے،سیاستدانوں نے تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کر دیا،بارش ہونے کے بعد عوام پانی میں بہہ جاتے ہیں عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان کے ادروں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کرینگے،پاکستان کے خلاف جو بھی بات کریگا ہم ان کے خلاف ہیں, پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔