ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ محمد سلیم کا  جیل کا دورہ‘ 5 قیدی رہا کرنے کا حکم

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ محمد سلیم کا  جیل کا دورہ‘ 5 قیدی رہا کرنے کا حکم

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راؤ محمدسلیم نے سول جج ملک محمد رفیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 کادورہ کیا‘ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے خواتین اور نوعمر قیدیوں کی بیرکوں کامعائنہ کیا‘ مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیئے‘ اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے جیل ہسپتال‘ لنگرخانے کامعائنہ کیا اور کرونا کی وباء  سے بچاؤ کے لئے جیل انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا‘ بعد ازاں انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 5حوالاتیوں راشد‘ منورحسین‘ فدا حسین‘ عبدالمجید اور محمد عمران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیئے‘ دورہ جیل کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد علی خاکوانی کے علاوہ جیل سٹاف بھی موجود تھا۔

رہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -