جعلی مقابلہ‘ ایس ایچ او سمیت 13 اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری 

      جعلی مقابلہ‘ ایس ایچ او سمیت 13 اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کی حدود میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کے بھائی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سیشن کورٹ کے جج خورشید انجم نے تین ایس ایچ اوز سمیت 13 پولیس افسران اور اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 2 اکتوبر کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

ہے۔ قبل ازیں حبس بے جا کی درخواست پر ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں سیشن کورٹ میں مقتول کے بھائی عون رضا انجم نے کونسل آصف علی چوہدری کے ذریعے دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اسکے بھائی عمران کو ڈاکو ظاہر کرتے ہوئے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا جو کہ بے قصور تھا۔ جس پر واقعے میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزا سنائی جائے۔ جس پر سیشن کورٹ نے ایس ایچ اوز تھانہ بستی ملوک ابرار گجر، تھانہ مخدوم رشید سعید ملک، تھانہ صدر جلالپور پیروالا ارشد محمود بھٹی، سب انسپکٹر ظفر حسین، اے ایس آئیز محمد اقبال، مختیار احمد، ہیڈ کانسٹیبل پرویز، کانسٹیبلوں نعیم ڈینہ، غلام عباس،محمد آصف، اکرام الحق، سمیع اللّٰہ، اور قدیر کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -