ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار‘ 39 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد 

  ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار‘ 39 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد 

  

ملتان (وقا ئع نگار)  تھانہ بی زیڈ پولیس کی کارروائی آصف عرف عاصو ماچھیا گینگ کے سرغنہ سمیت تین ارکان کو گرفتار کرکے 39لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد و اسلحہ(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

 برآمد کرلیاگیاہے۔ تفصیل کے مطابق بی زیڈ پولیس نے رابری اور موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آصف عرف عاصو ماچھیا گینگ کے سرغنہ آصف، عامر اور وسیم کو گرفتار کرلیا،جہنوں نے دوران تفتیش ایک ہنڈا کار، دو ٹریکٹر ٹرالی مالیت39لاکھ سمیت دو پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی، گرفتار ملزمان سے رابری اور موٹرسائیکل چوری سمیت بی زیڈ کے پانچ مقدمات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید برآمدگی متوقع ہے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -