جام پور: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں سہولیات کا فقدان 

جام پور: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں سہولیات کا فقدان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار) ضلع راجن پور کی سب سے بڑی درسگاہ بوائز ماڈل ہائی سکول جام پور میں ہر ماہ لاکھوں روپے کے این ایس بی فنڈز کی مد ملتے ہیں۔ ہر سال اسی لاکھ روپے کے فنڈز ادارے کو دیے جاتے ہیں اس کے باوجود مستقل طور پر سربراہ ادارہ نہ ہونے پر سہولیات کا فقدان ہے۔کئی ماہ سے لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمرے بند ہیں۔ ہائی سکول نمبر تین جام پور کے استاد علاوہ الدین ارائیں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی تمام انتظامیہ کی انکھوں (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
میں دھول ڈال کرکے سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے۔ افسران کے دورے صرف ہیڈماسٹر کے کمرے تک محدودتھے‘ کام کی غرض سے ہیڈماسٹر کو ملنے گیا واپس آیا تو موٹر سائکل غائب تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شہریوں موسی خان۔ فیض احمد نے ڈپٹی کمشنر راجن پور۔ سی ای او تعلیم سے این ایس بی فنڈز کے اڈٹ کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے چالو کراکے غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
فقدان