کرپشن پرسابق وی سی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیخلاف مقدمہ درجّ

  کرپشن پرسابق وی سی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیخلاف مقدمہ درجّ

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار چوہدری محمد حسین کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن، اقربا پروری اور اختیارات کے ناجائز وغلط استعمال جیسی سنگین خلاف ورزیوں کی پاداش میں مقدمہ درج کرادیا۔اینٹی کرپشن پنجاب  کے مطابق رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار چوہدری محمد حسین پر اینٹی کرپشن فیصل آباد میں پرچہ درج کیا گیا ہے۔رانا اقرار پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وائس چانسلر کاغذکی ایک پرچی پر اپنے خاص لوگ بھرتی کئے اور سفارش اور پیسے والے نوکریاں لے اُڑے جبکہ گولڈ میڈلسٹ اور میرٹ والے رُلتے رہے۔رانا اقرار احمد تقریباً 9 سال زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ملزم رانا اقرار پر اپنے دور میں 608 غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام بھی ہے جن میں سے138 گزٹیڈ اور 470 نان گزٹیڈ بھرتیاں تھیں۔سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ ان پرقومی خزانے کو تقریباً 42 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام بھی اور وہ ایک وقت میں دو دو تنخواہیں وصول کرتے رہے۔جن میں سے ایک تنخواہ غیر ملکی NGO کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر ساڑھے بیالیس لاکھ تنخواہ بھی شامل ہے۔ ان پر چانسلر کی منظوری کے بغیر 90 لاکھ روپے اپنے آپ کو اعزازیہ دینے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہوچکی ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -