مردان،گھر کے اندر آتشزدگی،خاتون اور بچی جاں بحق 

  مردان،گھر کے اندر آتشزدگی،خاتون اور بچی جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) ہوتی کے علاقہ مایار روڈ پر ایک گھرکے اندرپراسرار آتشزدگی سے خاتون اپنی چارسالہ بچی سمیت جھلس کر جان بحق ہوگئی ریسکیو ذرائع کے مطابق مایارروڈ پر مہمند پٹرول پمپ کے قریب ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عرفان کی بیوی مسماۃ (ش) اور اس کی چارسالہ بیٹی رمنا بری طرح جھلس کر موقع پر جان بحق ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔