باڑہ، ٹرانسپورٹ یونین کا پاک افغان شاہراہ بندش کیخلاف احتجاج 

باڑہ، ٹرانسپورٹ یونین کا پاک افغان شاہراہ بندش کیخلاف احتجاج 

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)پاک افغان شاہراہ بندچوبیس دن سے جاری ٹرانسپورٹ یونین کے احتجاجی مظاہریں نے پاک افغان شاہراہ میں ٹائرجلا کر خیبرچوک کے مقام پر روڈ ہرقسم امدورفت کے لیے بند کردیاگیا۔ باڑہ میں معاشی قتل بند کیا جائے۔ ٹرانسپورٹ آزاد ہے لیکن ڈسٹرکٹ پولیس افیسر خیبر نے مکمل ٹرانسپورٹ یرغمال بنا دیا ہے۔ مظاہرین وزیراعلی، اورآئی جی پی سے نوٹس لینے اور ٹرانسپورٹ کو انصاف دینے کامطالبہ کیا۔ضلع خیبرتحصیل باڑہ ٹرانسپورٹ یونین نے خیبرچوک کے مقام پر پاک افغان شاہراہ بند کرکے ڈی پی او خیبرکے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او خیبرنے مکمل ٹرانسپورٹ یرغمال بنادیا ہے جگہ جگہ بھتہ لینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ ازاد ہے لیکن خیبرباڑہ میں ڈی پی او خیبرنے یرغمال بناکر جگہ جگہ ڈرائیوروں سے بھتہ لینا شروع کیاہے انہوں نے وزیراعلی خیبرپختوانحوا اور ائی جی پی سے ٹرانسپورٹ کو انصاف دینے اور ڈی پی او خیبرکوجلد تبدیل کرنے کابھی مطالبہ کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -