یونیورسٹی میں مرحلہ وار کلاسز شروع کرنے کا اعلان 

یونیورسٹی میں مرحلہ وار کلاسز شروع کرنے کا اعلان 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف پشاور نے ایچ ای سی ہدایت کے مطابق  یونیورسٹی میں مرحلہ وار کلاسز کا اجراء شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایم ایس،ایم فیل،پی ایچ ڈی  اور بی ایس بانچویں سمیسٹر و ساتویں سمیسٹر سمیت بقیہ شعبہ جات کے کلاسز 5اکتوبر سے شروع ہونگے جبکہ ان پروگرام میں دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ہاسٹل کی سہولت بھی دی جائے گی اسکے علاوہ بی ایس فسٹ اور تھرڈسمیسٹر کے شعبہ جات کے طلباء کے  کلاسز کا اجراء 12اکتوبر سے شروع ہونگے اور ایسے طلبہ جنکا کا تعلق دور دراز علاقوں سے ہو انہیں ہاسٹل کی سہولت مہاء کی جائے گی،انتظامیہ نے کیمپس میں کلاسز کے اجراء پر طلباء کو کورونا ایس او پیز پر  عمل درامدکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -