ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے،جمعیت 

  ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے،جمعیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے  ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا جارہاہے ایک منظم سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت و ناموسِ صحابہ رض پر حملے ہو رہے ہیں مگر مومن ان سازشوں کو ناکام بنا دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوتھیہ صدر پشاور میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت و ناموس صحابہ رض کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت محمد ابراہیم قاسمی کر رہے تھے مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ آج جو قوتیں پیغمبر اسلام و اصحاب پیغمبر کے خلاف زبان درازی میں مصروف عمل ہیں انکی فوری گرفتاری عمل میں لائی جا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملکی امن و امان و فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ناپسندیدہ عناصر کے خلاف آج تمام سنی مکاتب فکر یکجا و متحد ہیں اور باہمی یکجہتی سے شرپسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے