بنوں،انجمن دودھ فروشان تھوک وپرچون کا احتجاج جاری

  بنوں،انجمن دودھ فروشان تھوک وپرچون کا احتجاج جاری

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)انجمن دودھ فروشان تھوک وپرچون کا آج تیسرے روز میں احتجا ج داخل, ضلع بھر میں دودھ کی سپلائی اور دکانیں بند, اُنہوں نے دھمکی دی کہ جب تک مطالبا ت تسلیم نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گاانجمن دودھ فروشان تھوک وپرچون کے قائم مقام صدر حاجی صفی اللہ اور صدرغلام قیباز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا یہ احتجاج کا سلسلہ پرُامن ہے ہم نے توڑپھوڑ نہیں کی ہے اور نہ ہی ہم انتشارپیداکرنے والے لوگ ہیں ہم بنوں کی ضلعی انتظامیہ کے رویے سے تنگ ہیں احتجاج ہم نے مجبوراً نہیں کیا ہے وہ بھی اپنے حق کیلئے, دودھ فروش کوبھاری بھاری جرمانہ کیاجاتا ہے گاڑی میں اتنا دودھ نہیں ہوتا جتنا جرمانہ کیا جاتا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے پھر نام یہ دیا جاتا ہے ملاؤٹ کرنے والا تھا دودھ کا معیار چیک کئے بغیر دودھ فروشوں کو جرما نہ کیاجاتا ہے اُنہوں نے کہاکہ صبح چار بجے دودھ کی گاڑیاں لائیو سٹاک کے دفتر لاتے ہیں لیکن وہاں ڈاکٹر سو رہے ہوتے ہیں پھر نو بجے اُٹھتے ہیں لہٰذا ہمیں اپنے حلال روز گار کیلئے چھوڑا جائے اگر نہیں تواحتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -